ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کیا اور مہنگی روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان اور ہوٹل مالکان کے خلاف ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کریک ڈاؤن کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں 100 گرام کی روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے۔روٹی کے وزن اور قیمت کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےسبزی منڈی میں دورے کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔