ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی ۔ انہوں نے شہریوں کی درخواستوں کی شنوائی اور فوری حل کے احکامات دیئے۔کمشنر نے کہا کہ تمام درخواستوں کی موثر پیروی کرکے مسائل حل کئے جائیں گے۔ کمشنر آفس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، 2 دن کچہری کا مقصد اوپن ڈور پالیسی کا نفاذ ہے ۔