• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈبلیو ایم سی نے 5 ہزار سے زائد کینٹرز صاف کردئیے

لاہور (خصوصی رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے وژن ستھرا پنجاب کے پیشِ نظر ویسٹ فری لاہور خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کے تحت 9ٹاؤنز میں نصب ایل ڈبلیو ایم سی کے 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کر دیئے گئے۔ سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہر کی تمام شاہراہوں پر مینوئل اور مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن، کریم بلاک، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ میں خصوصی ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا،جی ون مارکیٹ، کھوکھر چوک، ایکسپو سینٹر، ایمپوریم مال پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
لاہور سے مزید