• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں معرکہ حق کی تقریبات کا انعقاد

لاہور(خبرنگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی معرکہ حق کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سرپرستی میں یہ تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں جس کا مقصد طالبات میں حب الوطنی، قومی یکجہتی، استقامت اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو اجاگر کرنا اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریبات کا آغاز6مئی 2026 کو اقراء آڈیٹوریم میں ایک پروقار پرچم کشائی تقریب سے ہوا جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، ڈینز، ڈائریکٹرز، چیئرپرسنز، اساتذہ، افسران اور طالبات نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید