• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا عظیم کردار، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)عالمگیر ی بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبار ک کے موقع پر معرکہ حق بنیان مرصوص و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس کا موضوع فتح معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنا،مشرق وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا عظیم کردار،ملک میں قیام امن،استحکام پاکستان،قومی یکجہتی،ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،کانفرنس کی صدارت چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا عبدالخبیرآزاد نے کی،جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ تھے،اس کانفرنس میں تمام مکاتب فکرکے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور معروف سماجی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا،جن میں مفتی فتح محمد راشدی،علامہ نعیم بادشاہ،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا عبدالستار نیازی،مفتی محمد شفیق اعوان، صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد،صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد،صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد،صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرازق آزاد،قاری انیس الرحمن،پیر محمد شاہ حسین محمدی،حافظ عمر بن عبدالعزیز،چوہدری اکبر گجر، و دیگر علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
لاہور سے مزید