لاہور (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان ریلوے پیپلز ورکرز یونٹی کے سرپرست اعلیٰ میاں عزیز الرحمٰن چن کی قیادت میں سیکرٹری میاں خلیل، مرکزی چیئرمین محمدنواز نواز مرزا، مرکزی صدر محمد اکرم خا ن اورمرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد ناصر نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ میاں عزیز الرحمٰن چن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا سینٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونا خوش آئند ہے ۔ محمد نواز مرزا مرکزی چیئرمین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینٹ میں موثر قانون سازی عمل میں لائی جا سکے گی۔