لاہور (نمائندہ خصوصی، خبرنگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت، جنگی جرائم اور تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو ایسا جواب دیا ہے کہ اسرائیل حواس باختہ ہوگیا۔ لیاقت بلوچ نے پھالیہ، منڈی بہاؤالدین کے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے میں قتل ہونے والے افراد کی تعزیت کی ۔ مزید برآں جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 20 اپریل کو امر یکی قونصلیٹ کے سامنے ’’لبیک یا اقصیٰ ‘‘کے عنوان سے تاریخی احتجاج ہوگا ۔