• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت ایکسپریس میں خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے پر ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

لاہور( نمائندہ جنگ)ٹرین ملت ایکسپریس میں خاتون پہ تشدد اور ہلاکت کے حوالے سے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کی ہلاکت ٹرین سے کرنا قرار دے دی گئی ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے جسم پہ انجریز اور ضرب ٹرین سے گرنے کی وجہ سے آئی اور اس کی موت کی بڑی وجہ سر پہ چوٹ لگنے اور خون بہنے کی وجہ سے ہوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد تحقیقاتی ٹیم کو پہنچا دیئے گئے تحقیقاتی ٹیم خاتون کی ٹرین سے گرنے یا گرائے جانے سمیت خودکشی کے پہلووں پہ انکوائری کرے گئی۔ذرائع کے مطابق خاتون مسافر پہ پولیس اہلکار کے تشدد سے قبل کی ویڈیوز بھی منظر عام پرآ گئی ہیں خاتون مسافر ٹرین میں موجود دیگر مسافروں کے ساتھ بد تمیزی، بدکلامی اور بلاوجہ تنگ کرتی نظر آ رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید