کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اینٹی کرپشن کے 11افسران کی ترقی،چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت محکمہ اینٹی کرپشن کا اہم جلاس سندھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں اینٹی کرپشن کے 11 افسران کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں انسپکٹر زاہد حسین میرانی اور سرفراز شاہ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کورائی کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں محمد پرویز عالم، سلیم عباس شاہ، میر محمد کھوکھر، منور علی سالرو، نظام الدین، اورنگزیب ابڑو، اصغر علی اور محمد قمر علی سمیت 8اسسٹنٹ کو بھی بطور آفس سپرنٹنڈنٹ گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔