• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کراچی کا چھ سو سے زائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چھ سو سے زائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کا فیصلہ کر لیا جبکہ ڈپٹی کمشنرز صفائی کے کاموں پر مامور افسران اور عملہ کی حاضری بھی مانیٹر کریں گے سڑکوںکی مرمت جمعراتسے شروع کر دی جائے گی تفصیلات کے مطابق کمشنر کی زیر صدارت منعقدہ شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کے جائزہ اجلاس میں مختلف شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں مصروف سڑکوں اور مختلف نالوں کے نزدیک قائم کچرہ کنڈیوں کو ہر ممکنہ طور پر دوسری جگہوں کو منتقل کیا جائے گا ، اسٹریٹ لائٹس سے محروم مصرو ف سڑکوں اور انڈر پاسز پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اجلاس میں شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور ٹریفک کی دشواریوں اور شہریوں کی مشکلات کا جائیزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے ان سڑکوں کی نشاندہی اور فہرست پیش کی جو فوری طور پر مرمت طلب ہیں بتایا گیا کہ چھ سو سےزائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کی ضرورت ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مرمت کا کام جمعرات سے شروع کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید