• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 یتیم طالبعلم عبداللہ کی پہلی پوزیشن

پشاور(جنگ نیوز) مردان کے نجی سکول میں زیر تعلیم انجمن سرحدی یتیم خانہ کے طالب علم عبداللہ نے سالانہ امتحان میں اپنی کلاس میں 585 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، اسی طرح دوسرے نجی سکول میں زیر تعلیم یتیم طالب علم عاطف خان نے دوسری، نصیر اللہ نے تیسری،اویس خان چوتھی اور مرسلین خان نے پانچویں،جنید دلبر نے نمایاں،گورنمنٹ پرائمری سکول بکٹ گنج کے طالب علم ابوبکر نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور ریحان خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طلباء نے کامیابی کو ماؤں کی دعاؤں، اساتذہ اور قاضی خضر حیات کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔قاضی خضر حیات نے طلباء کو مبارک باد پیش کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء ء کو فی کس 5000 روپے جبکہ 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو فی کس 1000 روپے نقد انعام سے نوازا۔
پشاور سے مزید