پشاور(جنگ نیوز)قائدملت جعفریہ پاکستان آغاسید حامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر گزشتہ روز تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا پشاور میں جلوس کی قیادت صوبائی صدر غضنفرعلی شاہ ایڈووکیٹ‘ صوبائی ناظم امور آغاعباس علی کیانی‘علامیہ ظاہر علی شاہ کاظمی ‘ علامہ موسی رضا الحسینی‘علامہ جوہر میر‘ میر علی ‘عارف زاہدی‘ ساجد کربلائی‘حیات علی میر‘عابد علی اور دیگر عمائدین نے کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع کی تعمیرایمانی‘روحانی اور انسانی مسئلہ ہے ۔اقوام متحدہ اسلامی آثار کی عزت رفتہ بحال کرے۔ جب تک جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے مزاروں کی حرمت بحال نہیں ہوتی مسلمان پریشان حال رہیں گے۔