ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان اور آر پی او سہیل چوہدری نے مختلف تھانوںکا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔کمشنرنے کہا کہ نامساعد حالات میں انتظامیہ اور پولیس کا تعاون ناگزیرہے۔شہریوں کے مسائل کے حل بارے عملی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ بجلی چوری، گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور دیگر مسائل کی تدارک کیلئے پولیس کا تعاون حاصل ہے۔آر پی او ملتان نے کہا کہ تھانوں کی اپ گریڈیشن کا مقصد شہریوں کے تحفظ کے لئے پولیس کے رویہ اور کلچر تبدیل کرنا ہے۔