• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرتعلیم کاہیئر سکول کادورہ ابتر سہولتیں ،پرنسپل کوشوکازنوٹس

لاہور (خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی سکول ہئیر کا اچانک دورہ کیا۔ سکول میں سہولیات کے فقدان پر وزیر تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ غیر تسلی بخش سہولیات پر سکول انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ وزیر تعلیم نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے غیر فعال ہونے، واش رومز اور پلے گراؤنڈ کی ابتر حالت پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے سکول پرنسپل اور سی ای او سکولز کو ایک ہفتہ میں تمام سہولیات فنکشنل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
لاہور سے مزید