• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ، پاکستانی پہلوان بری طرح ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرغزستان میں ہونے والے ایشین اولمپکس ریسلنگ کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان کے چاروں پہلوان جمعے کو اپنے اپنے ایونٹ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور وہ براہ راست پیرس اولمپکس کا ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔ 65کے جی میں محمد عبداللہ،74کے جی میں محمد اسد اللہ،57کے جی میں محمد بلال جبکہ125 کے جی میں زمان انور کی کار کردگی خاصی مایوس کن رہی ۔ پاکستانی پہلوان اب 9سے12مئی تک ترکی میں اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔ دوسری جانب دبئی سے فلائٹ کی تاخیر کی وجہ سے بھارت کے 2 پہلوان دیپک پونیا اور سجیت کلکل 3 روز دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید