• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان میں سی ای او فراست علی شاہ کی ہدایت پر بارش کا پانی نکالنے کے لئے عملہ متحرک ہے۔ کینٹ کے نشیبی و دیگر علاقوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے اور متعدد علاقوں سے عملہ نے بارش کا پانی نکال دیا ۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ بارشوں کی صورت میں عملہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹ کے علاقوں میں کہیں بھی بارش کا پانی جمع نظر نہ آئے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ کے تمام علاقوں میں بارشوں کا پانی نکالنے اور صفائی ستھرائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا ۔
ملتان سے مزید