لاہور ( پ ر )یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف لبرل آرٹس کے تحت 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوئی ۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز سلطان ایم نواز ناصر مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر کلیئر پاممنٹ،ڈاکٹر صلاح حسن، منیزہ شمسی، پروفیسر ڈاکٹرسفیر اعوان، ڈاکٹر منزہ یعقوب، پروفیسر ڈاکٹر تیمور کیانی، ڈاکٹر محمد حسن ظفر، ڈاکٹر محمد شیراز دستی، ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر سونیا ارم سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر نادیہ انور نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔