اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے ا سمگلنگ جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر ہوں،ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور انکے سہولت کاروں کو قطعاً کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے، سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے،انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانسداد سمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی،گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں وزیرِ اعظم کو اسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیاء ِ خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرلیم مصنوعات، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔