• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کے الزامات، مرزا اختیار بیگ و دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری، ریٹرننگ افسر اور دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 241میں دھاندلی کے خلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر مرزا اختیار بیگ اور دیگر کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ اور دیگر مدعا علیہان ٹریبونل میں پیش نہیں ہوئے، ٹریبونل نے 3مئی تک سماعت ملتوی کردی اور ریمارکس دیئے کہ اگر مدعا علیہان حاضر نہ ہوئے تو ٹریبونل کیس کو آگے بڑھا دے گا،علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل نے این اے 238میں دھاندلی کے الزام سے متعلق پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی انتخابی عذرداری پر ریٹرننگ افسر اور دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کرلیا، ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر اور دیگر مدعا علیہان سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید