• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ہاؤس کی لفٹ دو ہفتے سے خراب

اسلام آباد ( نامہ نگار) نو منزلہ پٹرولیم ہاؤس کی لفٹ ایلیویٹر خراب ہوگئی جس کی وجہ سے معذور ملازمین کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود پٹرولیم ہاؤس کی لفٹ کی مرمت نہ کی جاسکی۔ لفٹ کی خرابی کا نوٹس سیکرٹری پٹرولیم نے بھی لیا اس کے باوجود لفٹ ٹھیک نہ کی جاسکی اور گزشتہ روز جی ایچ پی ایل کے ایک سینئر بزرگ افسر بے ہوش ہوگئے۔ سیڑھیاں چڑھنے کے باعث ان کی شوگر گر گئی تھی۔منشیات سمگلر کو 9سال قید
اسلام آباد سے مزید