کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) نے پاکستان کے پہلے کنٹینر شپ کی تعمیر کیلئے کومیا جے او انجینئرنگ سی اسٹار اور نوٹیکا آف شور پر مشتمل کوریائی کنسورشم کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ اہم معاہدہ ملک کی بحری صلاحیتوں کی حمایت کرنے اور جہاز سازی میں خود انحصاری کو فروغ دینے کی تزویراتی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔اس تاریخی اقدام کے ذریعےکے ایس اینڈ ای ڈبلیواور کوریائی کنسورشیم کا مقصد پاکستان کو سمندری مہارت کے ایک نئے دور میں آگے بڑھانا ہے، جس سے قوم کو عالمی شپنگ انڈسٹری میں ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر مقام لاناہے۔