کراچی(اسٹا ف رپورٹر)کارساز پیٹرول پمپ پر بم کی اطلاع پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر سرچ کے بعد کلیئر قرار دیا ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کارساز کے قریب واقع پیٹرول پر ہفتہ کو بم کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزبل اسکواڈ کا عملہ موقع پرپہنچا اور آپریشن کا آغاز کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ شہری اپنی موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لئے پیٹرول پمپ پر آیا اور پیٹرول ڈلوانے کے بعد اپنا پارسل پمپ پر بھول کرچلاگیاتھا ۔