• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ اسمگلنگ، ڈبل کیبن صوبائی مشیر کے ذاتی استعمال میں رہتی ہے

شکارپور (نامہ نگار) مبینہ طور پر بلوچستان سے شکارپور میں کچے کے علاقے منتقل کیے جانے والے غیرقانونی اسلحہ کی کھیپ کو جیکب آباد پولیس نے ناکام بنادیا۔ پکڑے گئے اسلحے اور گاڑیوں کو شکارپور سے تعلق رکھنے والے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ الله ڈنو عرف بابل بھیو اور ان کے بیٹے کے ساتھ منسوب کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس موبائل صوبائی مشیر کے سیکورٹی اسکواڈ میں جبکہ ڈبل کیبن گاڑی ان کے ذاتی استعمال میں رہتی ہے۔ پکڑا گیا اسلحہ دہشت گردی پھیلانے کے لیے کچے کے ڈاکوؤں کو پہنچایا جانا تھا۔ واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف بابل خان بھیو نے شکارپور میں صحافیوں کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ کراچی میں موجود ہیں اور ان کا یا ان کے بیٹے کا اس پکڑے گئے اسلحے اور گرفتار کیے گئے افراد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بااثر سیاسی شخصیت ہیں اور کسی گاڑی پر ان کے اسٹکرز یا بینر لگے ہونے سے گاڑی ان کی نہیں ہوجاتی. پولیس موبائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں انہیں الگ اسکواڈ دیا جاتا ہے وہ جب شہر چھوڑتے ہیں تو پولیس موبائل ان کی تحویل میں نہیں رہتی۔

اہم خبریں سے مزید