• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے پاس آؤٹ کیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ، دوست ممالک کے 49کیڈٹس نے پاس آئوٹ کیا،اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمان خصوصی جبکہ ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف گیسٹ آف آنر تھے، 149ویں لانگ کورس، 14ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 23 لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئ ۔ جنرل ساحر شمشاد اور ترکیہ چیف آف جنرل اسٹاف نے کیڈیٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ اکیڈمی سینئرانڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر ، کمپنی سینئر انڈر آفیسر محمد عبداللہ جاوید نے صدارتی گولڈ میڈل ، سعودی عرب کے سینئرانڈر آفیسر فہد بن عقیل نے اوور سیز گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پریڈ اپنے بہترین فوجی نظم وضبط کی ایک شاندار مثال ہے۔
اہم خبریں سے مزید