لاہور(خبرنگار)سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے ملتان میں امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا، ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہارکیااورسرکاری ہدایات کی تعمیل میں ناکامی پر چیئرمین ملتان بورڈ کی سرزنش اور فوری بہتری کی ہدایت کی۔ گورنمنٹ سائنس کالج کے ریزیڈنٹ انسپکٹراور سپر نٹنڈنٹ نگران عملےکی غیر حاضری کی رپورٹ کرنے میں ناکام، دوران امتحان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت ملتان کا ریزیڈنٹ انسپکٹر بھی غیر حاضرتھے۔