پشاور ( وقائع نگار) میئرپشاور حاجی ز بیر علی نے کہاہے کہ تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ٗ تاجر برادری کے زیادہ تر مسائل حل کردئیے گئے ہیں اور باقی مسائل کے حل پرکام جاری ہیں، گھنٹہ گھر اور شاہین بازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ٗاس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردئیے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گذشتہ روز گھنٹہ گھر اور شاہین بازار کا دور ہ کیا اس موقع پر مولانا اقبال شاہ حیدری ٗ تاجر انصاف کے صدر شا ہدخان اور دیگر کے ساتھ ملاقات کی ٗ اس موقع پر مولانا اقبال شاہ حیدری نے میئر پشاور کو شاہین بازار اور گھنٹہ گھرمیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔