پشاور(جنگ نیوز) صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور ڈپٹی کمشنر مردان فیاض شیرپاؤ کے ہمراہ سرحدی یتیم خانہ شمسی روڈ مردان کا دورہ کیا۔ انہوں نے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لے کر کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کو ادارے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔