• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا جاسکا، گن پوائنٹ پر متعدد شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبراور دیگر وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 8موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ باالجبر ،قفل شکنی اور چوری کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی 5موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ حافظ آبادمیں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد سہیل کا موٹر سائیکل ، موبائل اور 8ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ اصغرمال میں 2موٹرسائیکل سوارگاڑی میں جارہےشاہد اقبال اور ان کی فیملی سےاسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے اورموبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکستھ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر فضا اظہر سے موبائل، کمرشل مارکیٹ میں2 موٹرسائیکل سوار محمد عمر سے اسلحہ کی نوک پر 3ہزار روپے اور موبائل،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کھوکھر ہاؤس روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد وقاص الرحمٰن اور اس کےکزن سےموٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈ پر2نامعلوم ملزمان اللہ نور خان سے موبائل اور 25ہزار روپے چھین کر لے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں قطب شہید مسجد کے قریب 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرنجی یونیورسٹی کے طالب علم محمدخضر خان سے موٹرسائیکل ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں ایک گھر میں 5مسلح ملزمان داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پرگھرسے سرکاری پسٹل ،10تولے سونا،5لاکھ روپے اور 7موبائل ،تھانہ گولڑہ کے علاقہ سکندرآبادمیں خان وزیر کے گھر 25 سے 30نامعلوم ملزمان داخل ہوئے جو خود کوپولیس ملازمین ظاہرکرتے ہوئےاسلحہ کی نوک پر12تولے طلائی زیورات ،ڈیڑھ لاکھ روپے ،2گھڑیاں ،4موبائل ،تھانہ کھنہ کے علاقہ صنم چوک میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرشہبازپرویزسے موٹرسائیکل لے اڑے۔ دیگر وارداتوں میں بھی تین افراد سے موبائل چھین لئے گئے۔