• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی سربراہی میں بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرینگے‘ نسیم الرحمان

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن خان نے مشیرمسلم لیگ ن کی مرکزی و صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی منشور کے مطابق عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہوئے مسلم لیگ ن کو صوبے میں مزید فعال کرنے میں بھرپور کردار ادا کر ینگے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اہم ذمہ داری سونپی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کربلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ اور بلوچستان کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ان کے وژن کے مطابق ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا ہے اس کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں شہر کی بہتری اور مسائل کے حل کے لئے شہریوں کے تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید