• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، شہدا غزہ کانفرنس

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت شہدا غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، مذہبی و حماس رہنماؤں نے کہا ہے کہ فلسطینی بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم قبلہ اول کے تحفظ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،سات ماہ سے غزہ پر بم و بارود برسانے کے باوجود اسرائیل اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکا، بدترین مظالم بھی فلسطینیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکے، انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے، غزہ کے مسلمانوں کو مظالم سے نجات دلانے کیلئے مسلم ممالک کے حکمران عملی اقدامات کریں، دنیا بھر کے مسلمان اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل ندیم، حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی، مفتی تقی عثمانی،صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان ،رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی محمد یوسف کشمیری، جنرل سیکرٹری اتحاد المدارس یحییٰ مجید، عقیل احمد لغاری اور دیگر نے کیا،شاہراہ قائدین پر شہدا غزہ کانفرنس میں حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر السرمی نے خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کیا ، شہدا غزہ کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ، مفتی تقی عثمانی نے کانفرنس سے آڈیو خطاب کیا، خواتین کی بڑی تعداد نے بچوں کے ہمراہ شرکت کی ، فیصل ندیم نے کہا کہ 57اسلامی ممالک کے باجود غزہ کےمسلمان ہزاروں کی تعداد میں شہید ہوچکے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرنے والے اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں، مسلم حکمران اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید