کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کے مواقع فراہم کئے جائیں،اسلام امن ومحبت بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے،انتہاپسندی کے خاتمے اور ملک کے استحکام کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں دارلعلوم فاروق اعظم میں دستار فضیلت وتقسیم انساد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔