• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، 5 ہزار لٹر کروڈ آئل موجود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹروے ایم نائن پر نوری آباد کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹ گیا ، جس میں50000 لٹر کروڈ آئل موجود ہے، ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق متاثرہ ا ٓئل ٹینکر حیدرآباد سے کراچی جا رہا تھا، الٹنے سے آئل رسنا شروع ہوگیا ہے ، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس نے کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے، آخری اطلاعات ملنے تک وقتی طور پر ٹریفک متبادل راستے سے گزارا جا رہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید