• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی، متعدی امراض کی تحقیق کیلئے جدید لیبارٹری کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں متعدی امراض کی تحقیق و علاج کےلیے جدید امرجنگ انفیکشیئس ڈیزیز لیبارٹری ( ای آئی ڈی آر ایل) کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا، ایک ہزار ملین روپے کی لاگت سے قائم کی جانے والی یہ جدید لیب صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ حکومت سندھ نے لیب کے قیام کے لیے آٹھ سو ملین روپے فراہم کیے ہیں اور اس کے سالانہ اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی، لیبارٹری کے سالانہ اخراجات کا تخمینہ تقریباً 300 ملین روپے ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ صحت کے شعبے میں دیگر صوبوں سے آگے ہونے کے باوجود سندھ حکومت کی کاوشوں کو سراہا نہیں جاتا اور نہ ہی دی جانے والی گرانٹس کو نمایاں کیا جاتا ہے ، حکومتِ سندھ نے قومی سطح پر قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید تحقیق کی بنیاد رکھی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید