کراچی(اسٹاف رپورٹر)گوادر کے سمندر سے نایاب بوبیڈ گٹارفش 30 میٹرگہرے پانی سے ملی ہے،دنیابھر میں اس مچھلی کی تعداد80 فیصدکم ہوچکی ہے،پکڑی گئی مچھلی 140 سینٹی میٹرلمبی اور65 کلو سے زیادہ وزنی ہے،اس مچھلی کی خریدوفروخت پرعالمی پابندی عائد ہے،پاکستان میں بھی اس مچھلی کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،ماہرین نے اس نایاب مچھلی کوبچانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔