کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں3 افراد جاں بحق ،5 زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مستانہ چوک کے قریب پیر کی صبح موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سوار افراد پرفائرنگ کردی جس سے عقبی سیٹ پر بیٹھا شخص سرپرگولی لگنے سے 35 سالہ عبدالمتین ولد حبیب اللہ موقع پرجاں بحق ہوگیا ،ملزمان فرارہو گئے،مقتول کا آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا اوراس کے بھائیوں کا کسی سے جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص قتل ہوگیا تھا ، پرانا گولیمارلیاری ایکسپریس وے چرچ کے سامنے پلاٹ سے 38 سالہ طارق ولد نورمحمد کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ، مقتول نشے کا عادی اورماضی میں منشیات فروخت بھی کرتا تھا، شیریں جناح کالونی جامع مسجد کوثر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 33 سالہ صدام ولد خان بہادر جاں بحق اور 30 سالہ فرید اللہ ولد خان صفدر زخمی ہوگیا ،ایس ایچ او راشد علی نے بتایاکہ مقتول کا آبائی تعلق لکی مروت خیبرپختونخوا سے اور وہ ڈرائیور تھا ، لکی مروت میں اپنے چچاؤں سے ان کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتول کو اسکے رشتہ داروں نے لکی مروت سےآکر قتل کیا اور فرار ہو گئے ، علاوہ ازیں سپر ہائی وے ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ ذرملک ولد علی حیدر زخمی ہوگیا ، پولیس نے فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی قرار دیا ہے،جمشید روڈ نمبر تین رحمانیہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ فہیم ولد حاجی کریم زخمی ہوگیا ، کیماڑی نیٹی جیٹی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ سلیم ولد رشید زخمی ہوگیا ،سہراب گوٹھ جمالی پل غریب آباد روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ ذین دین زخمی ہوگیا ۔