کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا،ایس ایچ اوسائٹ بی محمد سجاد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص مبینہ ڈاکو ہے ، اسکریپ کا کام کرنے والا شہری ریاض نجی بینک کے اے ٹی ایم سے2لاکھ روپےنکلواکرنیوگلشن لیبراپنی دکان پہنچا تواسی دوران موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو بھی تعاقب کرتے ہوئے پہنچ گئے، مسلح ڈکیتوں نے شہری سے رقم چھینے کی غرض سے براہ راست فائرنگ کی ،شہری نے بھی اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسب سے پیچھے بیٹھا ڈاکوگولی لگنے شدید زخمی ہوکر گرگیا ۔