• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ہال میں سالانہ القدس کانفرنس اور افطار وحدت سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، ہندو، سکھ اور مسیحی مذاہب کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تاجر برادری، وکلاء ، اساتذہ اور طلباء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ عالمی یوم القدس منایا جائے گا،کانفرنس کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی ملک بھر میں جاری مہم رمضان فلسطین کے ساتھ کے عنوان سے کیا گیا تھا جس سے ڈاکٹر صابر ابو مریم، مسلم پرویز،محفوظ یار خان، قاری محمد عثمان، علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا باقر زیدی، علامہ شبیر میثمی، پیر ازہر علی ہمدانی، اسرار عباسی، مولانا اصغر شہیدی، علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی، حافظ احمد علی،علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ امین انصاری،بشیر سدوزئی، منوج چوہان، پاسٹر رحمت لال، سردار انیل سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا،کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے جن میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی، عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ القدس کے پروگراموں میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید