• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب خودکش حملے کا مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں 19اپریل کو غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب خود کش حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کردیا گیا۔ سرکاری مدعیت میں واقعے کے مقدمہ 2 روز بعد سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 19اپریل کی صبح 7 بجے کے قریب لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی کے قریب 5 غیر ملکی افراد ہائی ایس وین میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک خود کش دھماکا ہوا تھا۔ ڈی آئی جی ایسٹ اصفر مہسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملے میں پانچوں جاپانی محفوظ رہے، تاہم انکے ساتھ موجود ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

ملک بھر سے سے مزید