• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نجکاری کا عمل جون کے آخر تک مکمل ہوجانا چاہئے، وزیر خزانہ

واشنگٹن (واجد علی سید) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل جون کے آخر تک مکمل ہوجانا چاہئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اس نظریے کے ساتھ توقع کر رہے ہیں کہ بولی اگلے دو سے تین ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی اور جون کے آخر تک ہم اس لین دین کو بند کر دیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی اور امید ظاہر کی کہ جون یا جولائی تک اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کوبھی بعد میں اسی سمت میں لے جانے کے بارے میں واضح ہیں۔

 پاکستانی سفارتخانے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ریاستی اداروں کی فہرست نجکاری کمیشن کے ساتھ شیئر کریں۔ 

انہوں نے تصدیق کی کہ وزارت خزانہ نے ایس او ایز کی ایسی فہرست بھیجی ہے کہ جنہیں ان کے خیال میں نجکاری کی ضرورت ہے۔ 

اہم شعبوں میں اپنے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے ، خاص طور پر ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے اور ایس او ایز کی نجکاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی کے نفاذ میں خامیاں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید