کراچی(اسٹاف رپورٹر) دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے اور بھارت کو دو ایک سے شکست دے دی۔ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے مقابلے بعد پاکستان فائٹر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی کہا کیا ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو۔ یاد رہے کہ پاکستانی فائٹرز شازیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دے دی تھی۔