اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف اپیلوں پر سماعت (بدھ) 24اپریل 2024ء کو ہو گی۔ سماعت کے حوالہ سے کیس کے فریقین کو نوٹسز ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بینچ 24اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے کیس پر سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔