• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران فائرنگ، شہری 22 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات، موبائلز و نقدی سے محروم

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز،لیپ ٹاپس ونقدی ،اسلام آباد میں شہری2گاڑیوں 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے۔8افراد سے جھپٹا مار کرموبائل چھین لئے گئے۔تھانہ نون کے علاقہ رائل ایرینا مارکی کے باہر 2موٹرسائیکل سواروں نے پسٹل سے دوفائر کئے اورماجدالرحمان سے موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈ پر2نامعلوم موٹرسائیکل سوار خرم اعجاز سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اورلیپ ٹاپ ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر محمد عمر کی کریانہ کی د کان سے 3ملزمان اسلحہ کی نوک پر 80 ہزار روپے گن پوا ئنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔بحریہ ٹاؤن فیز8میں رومان کیانی کے گھرکے تالے توڑ کر 8تولہ ،دو گھڑیاں ، ایل سی ڈی، 35ہزار روپے ، عبدالرحمٰن کے گھرسے لائسنسی گن اے کے -47و لائسنس ، لیپ ٹاپ اور 60ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سکس فور میں امتیاز علی ظفر کی ہمشیرہ کے گھرسے 5تولےطلائی زیورات اور 3سوامریکی ڈالر چوری کرلیے گئے۔تھانہ ترنول کے علاقہ بھڈانہ کلاں میں اے ایس ایف کی ملازمہ رحمت رانی کے گھرسےایک من گندم ،20کلو چاول ،3لاکھ روپے اور دیگر اشیاء چوری ہو گئیں۔ دیگر وارداتیں دھمیال، کھنہ، کورال کے علاقے میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید