• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونیرمیں شہید رشتہ دار کے جنازے پر جانیوالی فیملی کے اسلام آبادمیں گھرکا صفایا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بونیرمیں شہید ہونے والے رشتہ دار کے جنازے پر جانے والی فیملی کے اسلام آبادمیں واقع گھرسے نقدی ،زیورات اور دیگرسامان چوری کرلیاگیا۔تھانہ کورال کو حکیم احمد خان نے بتایاکہ میرا بہنوئی 13اپریل کوضلع بونیر میں ایک آپریشن کے دوران شہید ہوگیاتھا جس کی نمازجنازہ میں پوری فیملی کولے کر میں شریک ہوا۔ واپسی پر پتہ چلا 15لاکھ روپے ،2تولہ سونا،2 گھڑیاں ،ایل ای ڈی ،کپڑے اور جوتے ،3 موبائل غائب تھے جوچوری ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید