• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مرکزی مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی کی 220 یونین کونسلوں میں سے 70 میں امیدواروں کی نامزدگی کردی ہے۔ دیگر امیدواروں کی نامزدگی کا عمل جاری ہے۔ 15 دسمبر کو گرینڈ تاجر جرگہ ہو گا، جس میں انجمن تاجران اور کاروباری شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری انجینئر مبین اور مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر مبین نے کہاکہ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام میڈیکل سینٹر، لیبارٹری اور ڈسپنسریوں کا نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے جبکہ اگلے ماہ میڈیکل سینٹر میں الٹراساؤنڈ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید