• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 سال سے زیر التواء سہالہ ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ بنایا جائے، اہل علاقہ کا مطالبہ

راولپنڈی (جنگ نیوز) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جاوید نائیک آف سہالہ اور متعدد شہریوں نے اپیل کی ہے کہ سہالہ ریلوے پھاٹک پر فوری فلائی اوور بنایا جائے تاکہ لاکھوں رہائشیوں کو کشمیر تک سہولت حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سہالہ ریلوے پھاٹک 24 گھنٹے میں تقریباً 30 بار بند ہوتا ہے، کئی بار طویل بندش سے متعدد مریضوں کی اموات بھی ہو چکی۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی کہ 4سال قبل منظور ہونے والے فلائی اوور کا کام مکمل کروایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید