اسلام آباد (ایوب ناصر) بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کو پکڑ کر رقم لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او صدر واہ کینٹ سب انسپکٹر سجاد اور سب انسپکٹر نبیل گرفتار کر لیا گیا ہے ، دونوں افسران اور 4 ساتھی اہلکاروں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،، سی پی او نے الزام کی فوری انکوائری کی ، الزامات سچ ثابت ہونے پر ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار کر لیا گیا، دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔