اسلام آباد (عاطف شیرازی) بنگلہ دیش کے معروف عالم دین مولانا ایم اے کریم ابن مصور، سابق مرکزی رہنما حفاظت اسلام بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ ا یسے اختلافات سے گریز کریں جو تقسیم اور گروہ بندی کا سبب بنیں انہوں نے عالمی تبلیغی جماعت کے دونوں دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات دور کرکے آئندہ بسوہ عالمی اجتماع سے قبل دوبارہ متحد ہو جائیں۔ ایک بیان میں مولانا ایم اے کریم نے کہا کہ دونوں فریق باہمی شکایات اور تحفظات ختم کرکے ایک دوسرے سے ملاقات کریں اور مفاہمت کی راہ اختیار کریں۔