• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 15 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

اسلام آباد (ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں غیر معمولی سیکیورٹی کے باوجود جرائم پر مکمل طور پر قابو پانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی، جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی دس وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں، 16 موبائل فون اور 15 موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں چوری اور نقب زنی کے 14 مقدمات بھی پولیس ریکارڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سردار عبداللہ ولد ظہیر احمد بحریہ یونیورسٹی کلاسز لینے آیا تھا جہاں اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیاہے۔
اسلام آباد سے مزید