• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل و سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ تبدیل، سردار عاطف نئے ایگزیکٹو آفیسر

 اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میں متعدد افسران و ملازمین کے تبادلے و تقرریاں ، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او اور ایڈیشنل سی ای او کو تبدل کر دیا گیا ، سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عامر رشید کا تبادلہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکواٹر ایم ایل اینڈ سی جبکہ ایڈیشنل سی ای او طیبہ نصیر سندھو کو سی ای او سیالکوٹ لگا دیا گیا، سردار عاطف سلطان کو سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ لگا دیا گیا ،اس سے قبل وہ سی ای او ملتان کنٹونمنٹ بورڈ تھے، عمر سعید چوہدری کو ڈائریکٹر سملہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر عمارہ عمار کو سی ای او لاہور تعینات کر دیا گیا ، ٹیکس کلکٹر کاشف محمود کو راولپنڈی سے کورنگی کنٹونمنٹ، عمران شوکت ایس ایس کو کراچی سے ایبٹ آباد، سیکرٹری کامران اکبر کو کوئٹہ سے ملتان ، جے سی او عبدالحسیب کو پشاور سے اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ،ایم اسلم ایل ڈی سی کو ملتان سے نوشہرہ، فیصل رحمان کو نوشہرہ سے حیدرآباد، سرویئر ایم ضیاء الدین کو کورنگی سے کوئٹہ جبکہ عبدالہادی ایل ڈی سی کو سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ سے ایم ای او ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید