• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، سینئر آڈیٹرز کی جوائننگ تاریخ میں 15مئی تک توسیع

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے )ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل نے پی ایم اے ڈی میںنئے بھرتی ہونے والے سینئر آڈیٹرز (گریڈ 16)کی جوائننگ تاریخ میں مزید توسیع دیتے ہوئے اسے 15مئی 2024کر دیا ہے ، ایم اے جی آفس کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے سینئر آڈیٹرز کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، خاص طور پر طبی حکام سے فٹنس سرٹیفکیٹس کے حصول کے ساتھ ساتھ جوائننگ کیلئے دی گئی تاریخ کے اندر پچھلے محکموں سے فارغ ہونے سے متعلق مسائل ہیں،خط میں تمام کنٹرولرز ملٹری اکاؤنٹس اور ڈپٹی ایم اے جی کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کی سہولت کے لئے ان کی جوائننگ کی تاریخ کو مزید بڑھا کر 15مئی تک کر دیا گیا ہے۔